ابنا: پاکستان میں رواں سال کی گیارۃ مئی کو عام انتخابات کے لیے18 کروڑ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام پوری شد مد سے جاری ہے،اس مقصد کے لیے الیکشن کمیشن نے پر نٹنگ کارپوریشن کو 30 کروڑ روپے ادا کر دیے جبکہ انمٹ سیاہی کی تیاری کیلئے پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کو بھی 15 کروڑ روپے اداکردیے گئے ہیں ۔جیو نیوز کے مطابقکمیشن ارکان نے پرنٹنگ کارپوریشن کے دفتر کا دورہ بھی کیا اور بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے کام کا جائزہ لیا۔کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں کی سماعتیں مکمل ہونے کے ایک ہفتے بعد الیکشن کمیشن نے ان کی تفصیلات بھی جاری کر دی ہیں ،جس کے مطابق قومی اسمبلی کے لیے کل 602 اپیلیں الیکشن ٹریبونزلز میں دائر کی گئیں،جن میں سے 216 منظور جبکہ 386 مسترد کردی گئیں ۔صوبائی اسمبلیوں کے لیے 1047 اپیلیں دائر ہوئیں ،478 منظور اور 569 مسترد کی گئیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
23 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 412453
پاکستان میں رواں سال کی گیارۃ مئی کو عام انتخابات کے لیے18 کروڑ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام پوری شد مد سے جاری ہے۔